14 ستمبر 2026 - 01:02
یمنیوں کی فتح؛ بن سلمان نے 70000 غزاویوں کے قاتل سے مدد مانگ لی!

یمن کی مسلح افواج کی بجلی کی رفتار پیش قدمیوں کے سامنے آل سعود کی شکست کے بعد، ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا کہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس) نے یمن کا مقابلہ کرنے کے لئے یہودی ریاست سے مدد مانگی ہے!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صہیونی ریاست کے عبرانی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی ولی عہد ایم بی ایس نے امریکہ کی وساطت سے یہودی-صہیونی ریاست کو پیغام دیا ہے کہ وہ بحیرہ احمر اور باب المندب میں انصار اللہ یمن کے ہاتھوں کشیدگی بڑھنے کی غرض سے سعودی عرب کی مدد کرے۔

اس عبرانی اخبار نے مزید لکھا: کہ سعودی عرب نے ایک بالواسطہ پیغام میں کہا: "حوثیوں کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کریں۔"

اسی بنیاد پر، صہیونی ریاست کے سیکیورٹی ادارے موجودہ تنازع کے دوران یمن میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے، سوا یہ کہ یمن خود صہیونی ریاست پر براہ راستہ حملہ کرے۔ [چنانچہ گویا ایم بی ایس کو اب انصار اللہ اور یمنی افواج سے اپیل کرنا پڑے گی کہ وہ صہیونی ریاست پر براہ راست حملہ کرے!!]

اسی سلسلے میں، عبرانی اخبار "یدیعوت احارونوت" نے بھی رپورٹ دی کہ یمن کی انصاراللہ کے شدید حملے نے اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں کو ریڈ الرٹ دینے پر مجبور کر دیا ہے اور یہ ادارے، شدید تشویش کے ساتھ، خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ انصار اللہ نے گذشتہ دنوں، بحیرہ احمر کے مغربی اور جنوبی ساحلوں کے ساتھ واقع شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ باب المندب کی تنگ گذرگاہ، کا کنٹرول بھی سنبھال لیا، جو کہ عالمی جہاز رانی اور تجارتی سب سے اہم گذرگاہوں میں سے ایک ہے۔

یدیعوت احارونوت نے مزید کہا کہ اگر ایرانی 55 کلومیٹر چوڑے آبنائے ہرمز کو بند کر سکتے ہیں، تو تصور کیا جا سکتا ہے کہ باب المندب کی تنگ گذرگاہ کو بند کرنا، کتنا آسان ہوگا جس کی چوڑائی 20 کلومیٹر سے بھی کم ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ـ ریڈاروں یا پیچیدہ وسائل کی ضرورت کے بغیر ـ کچھ مخصوص وسائل کے ذریعے، ایک مؤثر ناکہ بندی کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔

اس عبرانی اخبار کے مطابق، اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ بحیرہ احمر کے واقعات ایک گہری اور وسیع تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں جو بحیرہ روم تک بھی جاری رہے گی، اور مجموعی طور پر، ـ ایران کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے لے کر باب المندب کے حالیہ واقعات تک ـ بحری میدانوں میں بنیادی تبدیلیاں مستحکم ہو رہی ہیں،

یعنی یہ کہ صہیونی ـ آل سعود کے کچھ تجارتی [اور بظاہر فوجی] اتحادیوں کی طرح ـ سمجھ گئے ہیں کہ ایم بی ایس کی شکست کا کوئی مداوا نہیں ہے۔ سعودی ہار گئے ہیں اور ہارے ہوئے کی مدد کرنا، آئیڈیالوجیکل اتحادوں سے بھاگنے والوں کی منطق میں، اقتصادی لحاظ سے، بلا جواز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha